Recent News

28 مئی یومِ تکبیر کے موقع پر وزیر اطلاعات گلگت بلتستان غلام عباس کا خصوصی پیغام

28 مئی یومِ تکبیر کے موقع پر وزیر اطلاعات گلگت بلتستان غلام عباس کا خصوصی پیغام وزیر اطلاعات ونشریات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان غلام عباس نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء پاکستان کی قومی تاریخ کا وہ تاریخی دن ہے جب پوری قوم نے اتحاد، جرات اور خودداری کی مثال قائم کرتے ہوئے دنیا کو یہ باور کرایا کہ پاکستان اپنے دفاع، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر دراصل قومی وقار، سائنسی ترقی اور دفاعی خود انحصاری کی علامت ہے۔ پاکستان نے عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی قوت بن کر نہ صرف اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا بلکہ خطے میں طاقت کے توازن کو بھی یقینی بنایا۔ یہ کامیابی ہمارے سائنسدانوں، افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے عزم و حوصلے کا نتیجہ تھی۔ غلام عباس نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس عہد کی یاد دلاتا ہے کہ ہم ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے متحد ہو کر کام کریں گے۔ پاکستان کی مضبوطی صرف دفاعی قوت میں نہیں بلکہ قومی اتحاد، معاشی استحکام، نوجوانوں کی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ میں بھی مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ہمیشہ کی طرح وطنِ عزیز کے دفاع اور قومی مفادات کیلئے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ یومِ تکبیر ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں اور قومی خودمختاری کے تحفظ کیلئے دی جانے والی جدوجہد کی بھی یاد دلاتا ہے۔ وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ امن، ترقی اور استحکام کی راہ پر گامزن رکھے اور وطنِ عزیز کو ہر اندرونی و بیرونی خطرے سے محفوظ فرمائے۔ Ghulam Abbas Khaksar

12:21:17 PM 29 May, 2026

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی پیغام

نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی پیغام نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے 28 مئی یومِ تکبیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یومِ تکبیر ہماری قومی تاریخ کا ایک سنہرا دن ہے، جب پاکستان عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طور پر اُبھرا۔28 مئی 1998ء کو پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر بن گیا اور جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن قائم ہوا۔ 11 مئی 1998ء کو بھارت کے ایٹمی دھماکوں نے نہ صرف ہمسایہ ملک کے جارحانہ عزائم کو بے نقاب کیا بلکہ خطے میں امن اور طاقت کے توازن کو بھی شدید خطرات سے دوچار کر دیا۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کا تقاضا تھا کہ تمام تر دباؤ اور مصلحتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مفاد میں اہم اور جرات مندانہ فیصلے کئے جائیں۔ یومِ تکبیر ہمیں یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے عہد کی تجدید کریں۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ دن اس عزم کی تجدید کا بھی مظہر ہے کہ ہم ملکی سالمیت، خودمختاری اور تعمیر و ترقی سے متعلق ہر فیصلے میں قومی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھیں گے۔نگران وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ اللہ تعالیٰ کی نصرت اور عوام کی بھرپور تائید و حمایت سے پاکستان کو مزید مضبوط، ناقابلِ تسخیر اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کرنے کا سفر جاری و ساری رہے گا۔

12:15:26 PM 29 May, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور عیدالاضحیٰ کی مبارک دی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور عیدالاضحیٰ کی مبارک دی وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، ترقی، خوشحالی اور استحکام عطا فرمائے اور قوم کو اتحاد و اتفاق کی دولت سے نوازے۔ گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر روابط اور باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت تمام صوبوں اور اکائیوں کے ساتھ مل کر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔ Mian Shehbaz Sharif Government of Pakistan Chief Minister Gilgit-Baltistan

12:14:21 PM 29 May, 2026

گلگت۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا نگران صوبائی وزراء کے ہمراہ 16 میگاواٹ نلتر پاور پراجیکٹ کا دورہ؛ کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار، اہم منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔

گلگت۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد کا نگران صوبائی وزراء کے ہمراہ 16 میگاواٹ نلتر پاور پراجیکٹ کا دورہ؛ کام کی سست روی پر برہمی کا اظہار، اہم منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت۔ Chief Minister Gilgit-Baltistan Office of the Chief Secretary, Gilgit Baltistan

12:12:58 PM 29 May, 2026

Hunza. The District Administration Hunza warmly welcomed His Highness Shah Rahim Al-Hussaini to District Hunza and made the best possible arrangements for his blessed visit.

Hunza. The District Administration Hunza warmly welcomed His Highness Shah Rahim Al-Hussaini to District Hunza and made the best possible arrangements for his blessed visit. The administration remained fully committed to ensuring smooth management, public facilitation, and peaceful conduct of all Darbar activities during this historic occasion. We are honored and blessed by the gracious visit of His Highness to the beautiful valley of Hunza. Chief Minister Gilgit-Baltistan Deputy Commissioner Hunza

12:11:16 PM 29 May, 2026

گلگت۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد اور فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا ہزہائنس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کی گلگت آمد کے موقع پر انکا استقبال کر رہے ہیں۔

گلگت۔ نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد اور فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل سید امتیاز حسین گیلانی اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا ہزہائنس پرنس شاہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کی گلگت آمد کے موقع پر انکا استقبال کر رہے ہیں۔

12:10:00 PM 29 May, 2026

محکمہ اطلاعات حکومت گلگت بلتستان

گلگت جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2026 کا شاندار آغاز وہاب شہید پولو گراؤنڈ گلگت میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ارشد مجید مہمند نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور گیند پھینک کر ٹورنامنٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ تقریب میں سیکریٹری سیاحت و ثقافت سردار اسد ہارون سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے،جنہوں نے شرکت کرنے والی ٹیموں سے ملاقات کی اور انہیں مقابلوں کے دوران بہترین کھیل اور اعلیٰ سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کی۔بظور مہمان خصوصی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ پولو گلگت بلتستان کی ثقافت کا ایک اہم اور قدیم حصہ ہے، جو علاقے کی روایات، یکجہتی اور زندہ دل روح کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ نہ صرف شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے فراہم کرے گا بلکہ خطے کی بھرپور ثقافتی شناخت کو بھی اجاگر کرے گا۔ واضح رہے کہ جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2026 کے دوران مختلف ٹیموں کے مابین اعلیٰ معیار کے مقابلے متوقع ہیں، جو کھیل کے فروغ کے ساتھ ساتھ سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

08:55:33 AM 27 April, 2026

Gilgit. The Jashan-e-Baharan Polo Tournament 2026 kicked off today at the Wahab Shaheed Polo Ground

Gilgit! Chief Secretary Gilgit-Baltistan, Arshad Majeed Mohmand, graced the occasion as chief guest, officially starting the competition with a ceremonial ball throw. Secretary Tourism, Sardar Asad Haroon, and stakeholders met with participating teams, encouraging sportsmanship. Polo holds a special place in Gilgit-Baltistan's culture, symbolizing tradition and community spirit. The tournament promises thrilling action and showcases the region's rich heritage.

08:53:47 AM 27 April, 2026